امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ لوٹا کریسی اور مفادات کے کلچر نے عوام کو ہمیشہ مایوس کیا۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے کی طرف سفر کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ساڑھے تین سالوں میں اپنی ناکامیوں کے بوجھ تلے دب گئی۔ عدم اعتماد والی پارٹیوں اور حکومت میں ’میرا چور زندہ باد‘ اور ’تیرا چور مردہ باد‘ کی لڑائی ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت قریب المرگ ہے۔