وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63A کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ ریفرنس تیار ہوگیا، کل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ انشاءاللّٰہ اس کیس سے پاکستان کی سیاست میں ضمیر بیچ کر لوٹا بننے کا گھناؤنا کاروبار ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کیس کے بعد حرام کے پیسے کی سیاست میں اثر و رسوخ میں کمی آئے گی۔