• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن تنازع پر جی سی سی کی جانب سے فریقین کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ، اقوام متحدہ کا خیرمقدم

اقوامِ متحدہ نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی جانب سے یمن تنازع پر ریاض میں فریقین کا مشاورتی اجلاس بلانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان اقوامِ متحدہ اسٹیفن دجارک کا کہنا کہ یمن تنازع پر فریقین کا مشاورتی اجلاس کروانے کے خلیج تعاون کونسل کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت میں خلیج تعاون کونسل کا اقدام خوش آئند ہے، جی سی سی کی میزبانی میں ریاض میں آنے والے ہفتوں میں یمن تنازع پر مشاورتی اجلاس ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید