• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، پیکا آرڈیننس کیخلاف درخواستوں اور مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (خبر نگار) پیکا آرڈیننس ، صحافی محسن بیگ پر ایف آئی اے کی طرف سے مقدمہ قائم کرنے کیخلاف درخواستوں اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائوں کے خلاف مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔ پیکا آرڈیننس اور محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ کے خلاف درخواستوں کی سماعت عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کرینگے۔ پیکا صدارتی آرڈیننس کو پی بی اے ، پی ایف یو جے سمیت دیگر صحافتی تنظیموں اور صحافیوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے اٹارنی جنرل سے پیکا آرڈیننس پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی تھی۔ دوسری طرف ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کیخلاف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ کریگا۔
ملک بھر سے سے مزید