• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرب علی نے منگنی سے متعلق مداحوں کی غلط فہمی دور کردی

میرب علی، فائل فوٹو
میرب علی، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اپنی منگنی سے متعلق اُڑنے والی افواہوں پر اپنا ردِعمل دے دیا ہے۔

میرب علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ منگنی کے بعد ایک وائرل اسکرین شاٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والی غلط فہمی کو دور کردیا ہے۔

سوشل میڈیا کے ختلف پیجز پر وائرل اس اسکرین شاٹ کے مطابق عاصم اظہر سے میرب علی کی منگنی گزشتہ سال 27 جولائی کو ہوئی تھی۔

تاہم، میرب علی نے اس اسکرین شاٹ کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

اُنہوں نے اس حوالے سے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’برائے مہربانی، ان کی منگنی کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے اور خاص طور پر ان کی خوشی میں شامل ہونے اور خوش ہونے کے لیے کسی دوسرے انسان کو نیچا دِکھانے سے گریز کریں‘۔

اس کےعلاوہ میرب علی نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے، ان کی دعاؤں اور حمایت کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔

جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اور اداکارہ میرب علی کی منگنی سے متعلق کئی طرح کی قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں۔



 

انٹرٹینمنٹ سے مزید