• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن کنسرٹ، یوکرین کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے 10ہزار افراد شریک

برلن کنسرٹ، یوکرین کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے 10ہزار افراد شریک
برلن کنسرٹ، یوکرین کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے 10ہزار افراد شریک

جرمنی کے شہر برلن میں ایک کنسرٹ میں یوکرین کےعوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے 10ہزار افراد نے شرکت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کو برلن میں تقریباً 10ہزار افراد نے یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک کنسرٹ میں  شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق، برلن کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہجوم نے یوکرین کے جھنڈے لہرائے اور بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے، جن پر روسی حملے کی مخالفت میں نعرے درج تھے۔

ذرائع کے مطابق، یہ کنسرٹ سرد جنگ کے دوران منقسم جرمنی کی علامت برینڈن برگ گیٹ کے قریب ہوا، جہاں سٹیج پر بہت سے فنکاروں نے جھنڈے کے رنگ نیلے اور پیلے رنگ کے شیڈز پہنے ہوئے تھے۔ 

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ موسیقاروں میں یوکرین کی گلوکارہ نتالیہ کلِٹسکو بھی شامل تھیں جوکہ کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکوکی اہلیہ ہیں۔

جبکہ یوکرینی گلوکارہ جمالہ، جنہوں  نے 2016 میں اپنے گانے ’1944‘ کے ساتھ یورو ویژن گانے کا مقابلہ جیتا تھا، ویڈیو لنک کے ذریعے اس کنسرٹ میں شامل ہوئیں۔

جمالہ نےکنسرٹ میں شامل ہونے والے لوگوں کو بتایا کہ’موسیقی ایک پرامن قوت ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ان کے خیال میں اگر تمام موسیقار متحد ہو جائیں تو یہ دنیا کی سب سے مضبوط اور پرامن فوج ہوگی‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید