• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں حادثے کا شکار ہونے والے چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے بوئنگ 737 طیارے کے کریش ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ 

چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا بوئنگ 737 طیارہ چین کے علاقے کومنگ سے گوانگ ژو جا رہا تھا جبکہ اس کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ یہ گوانگ شی ریجن میں گر کر تباہ ہوا۔

اس حادثے کے بارے میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اس میں کتنے افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم 132 مسافروں کو لے جانے والے اس طیارے کے کریش کے بعد کسی کے بچ جانے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔ 

ادھر برطانوی میڈیا نے طیارہ گرنے کی ویڈیو سامنے آنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ عمودی شکل میں سیدھا زمین کی طرف گیا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید