• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوگئے۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق تعلیم، زراعت سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ 

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی تقریب میں موجود تھے۔

چینی ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مفاہمت کی مختلف یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ پہلی بار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے وزیر خارجہ سے یوکرین مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات میں مزید استحکام کا خواہاں ہے۔

قومی خبریں سے مزید