• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے مجوزہ دورہ مانسہرہ کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں وزیر اعظم کے مجوزہ دورہ مانسہرہ کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کے ضلعی مانیٹرنگ آفیسر نے وزیراعظم کے مجوزہ دورے کا نوٹس لیا۔

ڈی ایم او کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا25 مارچ کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیف سیکریٹری کے پی، وزیر اعظم، دیگر متعلقین کو دورہ نہ کرنے کے لیے آگاہ کریں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےدورہ کیا توضابطہ اخلاق کی شق 16 کے تحت کارروائی ہوگی، ضابطہ اخلاق کی شق 16 صدر، وزیر اعظم اور ارکان اسمبلی کو انتخابی جلسوں میں شرکت سے روکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید