• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود سیالکوٹ کے زیادہ ترپرائیویٹ تعلیمی ادارے کھلے رہے

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) حکومتی احکامات کے باوجود  منگل   کو ضلع سیالکوٹ کے زیادہ ترپرائیویٹ تعلیمی ادارے کھلے رہے۔ حکومت پنجاب نے گرمی میں شدت میں اضافے کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں گذشتہ روز سے چھٹیوں کا علان کیا تھا اور اس پر عمل درآمد نہ کرنے والے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا تاہم حکومتی اعلان کے برخلاف ضلع بھر میں زیادہ تر نجی تعلیمی ادارے کھلے رہے اور سخت گرمی کے باوجود بچوں کو سکولو ں میں آنا پڑ رابط پر متعلقہ حکام نے بتایا کہ حکومتی احکامات کیخلاف ورزی کرنے والے10 دس سکولوں کو نوٹس دئیے گئے ہیں۔
تازہ ترین