• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کے صحافی کی والدہ بھی عمران خان کی دیوانی

نیوزی لینڈ کے اسپورٹس جرنلسٹ اینڈریو میک لین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ عمران خان کو بہت پسند کرتی تھیں۔

اینڈریو میک لین نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے۔

اس سیلفی میں فوٹو گیلری میں لگی وزیرِاعظم عمران خان کی ایک یاد گار تصویر بھی نظر آرہی ہے۔

اُنہوں نے اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ان کے خیال میں عمران خان کی یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب ان کی والدہ کو عمران خان پر کرش تھا‘۔












اینڈریو میک لین کے اس ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے بہت دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’80/90 کی دہائی کی زیادہ تر ماؤں کو عمران خان پر خفیہ کرش تھا‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ’میرے دوست کی پڑوسی 50 کی دہائی کی ایک خوبصورت آسٹریلوی سفید فام خاتون ہیں جوکہ عمران خان سے بہت زیادہ پیار کرتی ہیں‘۔ 

صارف نے مزید لکھا کہ’جب بھی ہم ملتے ہیں تو وہ خان صاحب کے بارے میں بات کرنے لگتی ہیں کہ انہوں  نے 1992 میں عمران خان کو دیکھنے کے لیے سفر کرنے اور سرکٹ میچ دیکھنے کے پیسے کیسے بنائے‘۔

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ’ وہ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے بہت سے ممبران کی مائوں کا بھی کرش تھے‘۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید