چین میں گزشتہ روز مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حوالے سے خدشہ ہے کہ طیارے میں سوار کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
اس سلسلے میں چائنا ایسٹرن کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ مسافر طیارے کے بلیک بکس کی تلاش جاری ہے۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق تقریباً 36 گھنٹوں کی تلاش کے بعد بھی کوئی شخص زندہ نہیں ملا۔
ادھر خبر ایجنسی کے مطابق مسافرطیارہ گزشتہ روزکن منگ سے گوانگزو جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا تھا۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ طیارے میں 132 مسافر اور عملے کے 9 افراد سوار تھے۔