• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی گیم میں ایمپائر کبھی نیوٹرل نہیں ہوتا، اعتزاز احسن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے سینئررہنما ممتازقانون دان اعتزاز احسن نے کہاہے کہ سپریم کورٹ جانا ایک اچھا اقدام ہے سپریم کورٹ کی کوشش ہے تصادم نہ ہو ، سیاسی گیم میں ایمپائر نیوٹرل کھبی نہیں ہوتا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کوکراچی پریس کلب میں اشفاق حسین کی کتاب"کلیات فیض" کی تقریب رونمائی میں شرکت کے موقع پر گفتگو اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اعتزار احسن نے کہاکہ وزیراعظم اکثریت سے محروم ہو گئے ہیں عمران خان کے مشیروں نے اپنے کیس کو خراب کیا ہے عمران خان نے الیکشن مہم شروع کر دی ہےفضل الرحمان، پی پی پی اور مسلم لیگ ن عمران کوہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ عمران نے الیکشن مہم شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران کا فوکس کرپشن کے خلاف ہے، مہنگائی کو وہ بھول گئے ہیں پوری اپوزیشن کو نقصان پہنچانے والی جماعت مسلم لیگ ہے، اگر عمران خان کے خلاف تحریک کامیاب ہوگئی تو وہ خوش قسمت ہوگا کیوں کہ عمران کے بعد جو وزیر اعظم بنے گا مہنگائی اور باقی ساری چیزوں کا بوجھ اُس پر ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید