راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے راجہ بازار میں چھاپہ مار کر ہنڈی حوالہ کا کاروبار کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرکے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی سمیت سونے کی اینٹیں بھی برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے راولپنڈی کے راجہ بازار میں چھاپہ مارا اور ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث منی چینجر کی دکان سے ایک ملزم گرفتار کرلیا ۔ ملزم سے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی سمیت سونے کی اینٹیں بھی برآمد ہوئیں ۔ ایف آئی اے نے چھا پے میں 9 ہزار کے چائنیز ین، 6 لاکھ روپے اور سونے کی 4 اینٹیں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ہنڈی حوالے کے کاروبار میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔