• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڑوسی ملک چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ پاکستان اُن کا دوسری گھر ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سلسلے میں کونسل کا 48واں  اجلاس پاکستانی دارالحکوت اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

او آئی سی کے اجلاس میں چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کی جانب سے پہلی بار شرکت کی گئی۔

اس دوران میڈیا کے سامنے وانگ یی کی جانب سے تاریخی جملہ بول کر پاکستان سے گہری دوستی اور محبت کی مثال قائم کی گئی ہے۔

پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور وانگ یی کی ایک مختصر سی ویڈیو نے دونوں ملکوں کے عوام کے دل جیت لیے ہیں اور اس دوستی سے جلنے والے ملکوں کو آگ لگا دی ہے۔

گزشتہ روز اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی اور وانگ یی نے ایک ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔

اس دوران صحافیوں کے سامنے وانگ یی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اُن کا دوسرا گھر ہے اور وہ پہلی بار او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔‘

بین الاقوامی خبریں سے مزید