• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی اجلاس کی تصویری جھلکیاں

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والا آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا 48واں اجلاس اختتام پزیر ہو گیا۔

او آئی سی کے اجلاس میں 57مسلم ممالک میں سے 44 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور باقی ممالک کے اعلیٰ عہدیدار اسلام آباد میں پاکستان کے مہمان بنے۔

اجلاس کے دوران سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے اجلاس کی صدارت باقاعدہ طور پر پاکستان کے حوالے کی گئی۔

او آئی سی کے دو روزہ اجلاس کے دوران وزرائے خارجہ کے افتتاحی اور اختتامی اوپن سیشن  ہوئے، ورکنگ گروپس کی جانب سے بند کمرہ اجلاس میں قراردادوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پُرزور مذمت کی گئی اور افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال بھی زیر غور لائی گئی۔

پاکستان میں ہونے والے دو روزہ او آئی سی کے  اجلاس کے دوران بنائی گئی تصاویر دیکھئے۔

وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے سفیروں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوانے سے قبل چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی سے مل رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان او آئی سی کے 48ویں اجلاس سے پرجوش انداز میں خطاب کرتے ہوئے۔

او آئی سی اجلاس کی کارروائی سے قبل اجلاس کے شرکاء وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ قومی ترانے کے اعزاز میں کھڑے ہیں۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔

او آئی سی کے اجلاس کے آغاز سے قبل  چینی وزیر خارجہ وانگ یی سعودیہ عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان آل سعود کے ہمراہ خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے ہوئے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی کے افتتاحی سیشن سے  خطاب کرتے ہوئے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے محولیات زرتاج گُل، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور او آئی سی کے اجلاس میں شریک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید