• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کواشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری

Abdul Rasheed Gahzi Case Detailed Verdict Issued
عبدالرشید غازی کیس میں سابق صدر جنرل مشرف کواشتہاری قرار دینے کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم حاضری سے مسلسلراہ فرار اختیار کررہا ہے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود ملزم بیرون ملک چلا گیا۔

اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے فیصلہ تحریر کیا ، جو دو صفحات پر مشتمل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویزمشرف کےضامن بتائیں کہ کیوں نہ ان کی ضمانت ضبط کرلی جائے، عدالت پہلے ہی حاضری سے استثناکی درخواست مسترد کرچکی ہے، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود ملزم بیرون ملک چلا گیا۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم مسلسل حاضری سے راہ فرار اختیار کررہا ہے۔
تازہ ترین