• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی خودکش حملےکی خواہش، ویڈیو منظرعام پر آگئی


وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان کے بعد چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کی بھی خودکش حملے کی خواہش کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ خودکشی حرام نہ ہوتی تو اپنے جسم پر بارود باندھ کر پارلیمنٹ کے سب منافقین کو اڑا دیتا، تاکہ ان کی بنیاد ہی ختم ہوجائے جو ملک کا سودا کرتے ہیں۔

 اس بات کا اظہار شہریار آفریدی نے گزشتہ روز کوہاٹ میں کارنرمیٹنگ سے خطاب  کے دوران کیا تھا۔

شہر یار آفریدی  نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام چینل یہ چلائیں۔

وفاقی وزیر غلام سرورخان بھی چند روز پہلے خودکش حملے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید