• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شاہ فیصل کالونی کے اسپتال سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد

ایس ایس پی کورنگی  فیصل بشیر میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے اسپتال سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق اسلحہ کارڈیک ایمرجنسی سینٹر کے پانی کے ٹینک سے برآمد کیا گیا، برآمد اسلحے میں کلاشنکوف، رائفل، پستول اور گولیاں شامل ہیں۔

فیصل بشیر میمن کا کہنا ہے کہ چھپایا گیا اسلحہ منظم نیٹ ورک کا لگتا ہے، اسلحے کا فارنزک کروایا جارہا ہے۔

انہوںن مزید کہا کہ برآمد ہونے والے اسلحہ کی مکمل تفتیش کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید