• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے بہت دیر کردی ہے، رہنما ق لیگ کامل علی آغا


پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ حکومتی وفد سے کل کی ملاقات میں کوئی فیصلہ ہونے نہیں جارہا، وزیراعظم نے بہت دیر کردی ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہا کہ حکومت سے متعلق یہی کہا جاسکتا ہے کہ ہمیشہ دیر کردیتا ہوں میں، حکومت یا وزیراعظم نے ق لیگ کے ساتھ کتنی ملاقاتیں کی ہیں؟

کامل علی آغا نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک ملاقات کی اور اس میں بھی عدم اعتماد کی بات نہیں کی، چوہدری شجاعت ہمیشہ کہتے ہیں فیصلہ کرنے سے پہلے سو بار سوچنا چاہیے، انھوں نے اتنا وقت لیا کہ لوگ اپنے فیصلے کرنے پر مجبور ہوئے۔

رہنما ق لیگ نے کہا کہ راجہ ریاض بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس 27 بندے ہوچکے ہیں، بہت بڑی تعداد ان کے اپنے گھر سے جاچکی ہے، اب جلسے شروع کردیے تاکہ ثابت کرسکیں کہ مقبولیت بڑھ گئی ہے۔

کامل آغا نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کا ازالہ یہ جلسے یا اجتماعات نہیں کرسکتے، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونا ہے، کل کی میٹنگ میں کوئی فیصلہ ہونے نہیں جارہا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بات ہوسکتی تھی تو وہ وزیراعظم کی ملاقات میں ہوسکتی تھی۔

قومی خبریں سے مزید