متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنماؤں کے بعد حکومت نے اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے بھی رابطہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کی جانب سے حکومتی اتحادیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی آگئی ہے، چوہدری برادران کے ساتھ بھی ان کی ملاقات کا وقت طے ہوگیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کل دوپہر 2 بجے پرویز الہٰی کی رہائش گاہ جائیں گے۔
شاہ محمود قریشی وزیراعظم کا اہم پیغام چوہدری برادران تک پہنچائیں گے۔