• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کے حوالے سے خبریں ہیں کہ وہ ملک میں سیاسی گرما گرمی کے دوران مدینہ پہنچ گئے۔

عون چوہدری کی اہلیہ سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کی ایک تصویر جاری کی جس میں انہیں مسجدِ نبوی میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سابقہ اداکارہ کے کیپشن سے یہ قیاس کیا جانے لگا ہے کہ عون چوہدری اس وقت مدینہ میں ہیں۔


نور بخاری نے لکھا کہ : جِسے چاہا در پر بُلا لیا، جِسے چاہا اپنا بنالیا، یہ بڑے کرم کے  ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے، میرے نصف بہتر مدینہ شریف میں ماشاءاللہ، میری روح وہیں ساتھ ہے۔

نور بخاری نے یہ وضاحت تو نہیں کی کہ آیا  یہ تصویر حالیہ ہے یا ماضی میں لی گئی ہے لیکن قیاس یہی کیا جارہا ہے کہ عون چوہدری مدینہ میں موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید