• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام عبدالکریم کی واپسی، عمران اسماعیل نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے قتل کیس میں نامزد پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی دبئی سے وطن واپسی کے معاملے پر ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔

گورنر سندھ کاجام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے خط میں  کہا کہ ایم این اے جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور تھے اور وہ کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔

گورنرسندھ نے مطالبہ کیا کہ جام عبدالکریم کو وطن واپسی پر گرفتار کر کے متعلقہ عدالت میں پیش کیاجائے، قتل کیس میں نامزد جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیاجائے۔

قومی خبریں سے مزید