• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ق لیگ کے ساتھ جو گفتگو ہوئی وہ ان کی اور ہماری امانت ہے، شاہ محمود قریشی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات اچھی اور مفید رہی، جو گفتگو ہوئی وہ ہماری اور ان کی امانت ہے۔

نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس نشست میں ایک دوسرے کا نقطہ نظر سننے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ جو گفتگو ہوئی ہے وہ ان کی اور ہماری امانت ہے، ہمیں جو ق لیگ سے کہنا تھا کہہ دیا، جو ان کو کہنا تھا انہوں نے بھی واضح طور پر کہہ دیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خدمت میں تمام باتیں رکھ دی جائیں گی، فیصلہ ان کو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کرنے سے پہلے ماضی دیکھا جاتا ہے اور حال دیکھ کر ہی مستقبل کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ ایم کیو ایم کا ماضی کسی سے پوشیدہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے معاہدے مختلف لوگوں سے ہوتے رہے ہیں، ہم سے بھی انڈر اسٹینڈنگ ہوئی ہے، دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ سب سے بہتر رویہ کس کا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ ہمارا رویہ بہتر تھا، ایم کیو ایم مستقبل میں ہم سے بہتر توقع کرسکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید