وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ رہیں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔
اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تمام اتحادیوں سے ملاقاتیں کئی روز سے جاری ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتحادیوں سے ملاقاتوں کے اچھے نتائج نکلیں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ناراض اراکین سے رابطے میں ہوں، ہمارے دوست واپس آئیں گے۔