• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جلد از جلد اسلام آباد پہنچنے کی اپیل کردی۔

رات گئے اپنے آڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج جو جلسہ ہورہا ہے، یہ تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے پر پہنچنے والے شہری جلدی نکلیں، کیونکہ سڑکوں پر رش ہوگا، خوف ہے کہ آپ وقت پر نہ پہنچ پائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں جلسہ کر رہی ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

پریڈ گراؤنڈ میں آج ہونے والے جلسے میں 36 کنٹینرز کی مدد سے اسٹیج تیار کیا گیا ہے، مرکزی قیادت کے لیے خصوصی کنٹینر بنادیا گیا ہے، جلسے میں شرکت کیلئے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید