امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مدینہ کی اسلامی ریاست کے لفظ کا غلط استعمال کرنے کے بعد اب امر بالمعروف جیسی مقدس اصطلاح کا بھی مذاق اڑا رہے ہیں۔
اپر دیر اسپورٹس کمپلیکس میں جلسے سے خطاب کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنی کارکردگی بتانے کے بجائے اداروں پر حملہ آور ہیں، الیکشن کمیشن اور میڈیا پر حملوں کی تاریخ میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کردیا ہے، اب عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج جلسہ کرنے جارہی ہے، اس جلسے کا نام امر بالمعروف رکھا گیا ہے۔