• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ق لیگ کا اسلام آباد میں رابطوں، ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ


وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر مسلم لیگ ق کی قیادت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا۔

ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ آج اسلام آباد جائیں گے۔

مسلم لیگ ق کی قیادت اسلام آباد میں اہم سیاسی ملاقاتیں کرے گی۔

ق لیگ کی کِس کِس سے ملاقات ہو گی؟

مسلم لیگ ق کی حکومتی ٹیم سے ایک اور ملاقات آئندہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں ہو گی۔

ق لیگ کی ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی اسلام آباد میں ملاقاتیں ہوں گی۔

ملاقاتوں کے بعد حتمی فیصلے متوقع

مسلم لیگ ق کی قیادت ان ملاقاتوں کے بعد تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید