• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا کہنا ہے کہ کوریئر کمپنی کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 7 کلو آئس برآمد کی گئی ہے، برآمد شدہ آئس 3 جائے نمازوں میں جذب کی گئی تھی۔

کراچی سے جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ منشیات قبضے میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دوسری کارروائی میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 3 کلوآئس ملی ہے، برآمد شدہ منشیات خواتین کے کپڑوں میں جذب کی گئی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں جناح ایئرپورٹ پر آسٹریلیا بھیجے جانے والے کارگو سے 20 کلو آئس پکڑی گئی، کارگو سے برآمد آئس تولیوں میں جذب کر کے بھیجی جارہی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 30 کلو آئس ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید