لاہور (ایجنسیاں/مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے لاہور کے بعد شہر قائد جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور سندھ والو !تیاری پکڑو‘ بہت جلد ہم آئیں گے‘ اب پوری قوم کو نکلنا ہوگا تاکہ ان کی گولیاں ختم ہو جائیں لیکن ہمارے سینے ختم نہ ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگو! یاد رکھو اب ہمارے لیے کوئی طارق بن زیاد یا محمد بن قاسم نہیں آئے گا، ہم نے ظالم کے خلاف کھڑا ہونا ہے، اگر آج ہم کھڑے نہ ہوئے تو آئندہ مزید خوفناک دور آئے گا‘حقیقی آزادی ہمارا مقدر ہے، پنجاب میں موبلائزیشن کا آغاز ہو چکا ہے، تمام تنظیمیں وارڈ لیول تک اپنی تنطیم سازی مکمل کریں، اسٹریٹ موومنٹ کی تیاریوں کو عروج پر لے کر جائیں۔