• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025‘ ایک سال میں کونسی چیز مہنگی ہوئی، کونسی چیز سستی؟

اسلام آباد (رانا غلام قادر) ایک سال کےدوران چینی کی قیمت میں سولہ اعشاریہ تین دو فیصداورآٹےکی قیمت میں بائیس اعشاریہ پانچ چھ فیصدکااضافہ ہوا۔سال دوہزارپچیس میں ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت دو سو انتیس روپے تک پہنچ گئی۔ایک سال میں کونسی چیزکتنی مہنگی اورکونسی چیزسستی ہوئی،ادارہ شماریات کی سرکاری رپورٹ میں تفصیلات سامنےآگئیں ۔ادارہ شماریات کی دستاویزات کےمطابق ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 137 روپے33 پیسے تھی جو اب 159 روپے 74 پیسے ہوچکی ہے تاہم سال 2025 میں ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلوقیمت229 روپے تک پہنچی ۔ایک سال قبل ملک میں آٹےکے20 کلو تھیلےکی اوسط قیمت 1794 روپے93 پیسےتھی اورسال2025 کےاختتام پر آٹے کے20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت بڑھ کر 2199روپے 85 پیسے پر پہنچ گئی ۔رپورٹ کے مطابق ایک سال قبل زندہ برائلرچکن کی فی کلوقیمت409 روپے 22 پیسے تھی اور اب چکن کی فی کلو قیمت بڑھ کر424روپے89 پیسےہوگئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید