• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں گرمی بڑھ جائے گی، چیف میٹرو لوجسٹ


چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ رمضان میں گرمی بڑھ جائے گی۔

پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ مارچ کے بعد اپریل زیادہ گرم ہوتا ہے، پورا رمضان اپریل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، 2 روز کے دوران سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ 30 مارچ سے یکم اپریل تک گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ اپریل کے شروع کے دنوں میں زیادہ گرمی کا امکان نہیں ہے، لیکن پہلے ہفتے کے بعد گرمی بڑھتی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید