• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد، جہانگیر ترین سے عون چوہدری کا ٹیلیفون پر رابطہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر جہانگیر ترین سے عون چوہدری کا ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔

عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

عدم اعتماد کی تحریک پر ترین گروپ نے 48 گھنٹے میں حتمی پالیسی سامنے لانے پر اتفاق کیا، ترین گروپ مائنس عثمان بزدار کے مطالبے پر قائم ہے۔

جہانگیرترین نے عون چوہدری کو ہدایت کی کہ ساتھیوں کی مشاورت سے حتمی پالیسی مرتب کی جائے گی، جبکہ عون چوہدری نے انہیں مختلف سیاسی رابطوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو بتایا کہ ہمارے ساتھی متحد اور رابطے میں ہیں، ہمارے مطالبے کی وجہ سے عدم اعتماد کی تحریک آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید