عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو عدم اعتماد کی ووٹنگ پر شکست کا سامنا ہوگا۔
اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ عمران خان نے صوبوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا۔
جے یو آئی کے رہنما مولانا اسعد محمود کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ غاصب حکومت کے خلاف آخری وار کرنے آئے ہیں جبکہ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ عمران کا سارا کاروبار جھوٹ پر چل رہا ہے، یہ جعلی وزیراعظم بننے کے بعد جعلی مفتی اعظم بھی بن رہا ہے۔
قومی وطن پارٹی کے آفتاب خان شیرپاؤ بولے کہ جو لوٹ مار عمران خان اور ساتھیوں نے کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔