• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کا ارپن کو روسی قبضے سے آزاد کرانے کا دعوی

فائل فوتو
فائل فوتو

یوکرین کے وزیر داخلہ ڈینس موناسٹیرسکی نے یوکرین کے شہر ارپن کو روسی قبضے سے آزاد کرانے کا دعوی کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج نے ارپن کو آزاد کرالیا ہے۔

ارپن ، یوکرینی دارالحکومت کیف تک پہنچنے کا اہم گیٹ وے ہے، مغربی ماہرین نے ارپن کے نقصان کو روسی افواج کے لیے ایک اہم دھچکا قرار دیا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف کےقریب گزشتہ روز کئے گئے روسی حملوں سے80 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی معطل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین روس کے مذاکرات کار ترکی میں آج امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید