• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی گورنر پنجاب سے ملیں گے

مسلم لیگ ق کے رہنما، و نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کچھ دیر میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری پرویزالہٰی پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملیں گے۔

بزدار سے استعفیٰ لے لیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا اور ان کی جگہ چوہدری پرویز الہٰی کو نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی نامزدگی کے بعد سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید