• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی نے اپنے قد سے بہت چھوٹی بات کی، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے قد سے بہت چھوٹی بات کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کو یہ بات کرنے زیب نہیں دیتا، دراصل انہوں نے اپنے وعدے سے انحراف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کوئی ایسا بہانہ تلاش کرتے جو ان کے منہ پر جچے، پی ٹی آئی کے علاوہ بھی ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے پاس 172 نمبرز ناراض اراکین کے علاوہ ہیں، طارق بشیر چیمہ صاحب نے جب وعدہ کیا ہے تو اپنے فیصلے پر قائم رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ لے کر ان کو دکھایا اور پھر واپس جیب میں رکھ دیا، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی تو کون چوہدری صاحب کو وزیراعلیٰ بنائے گا؟ چوہدری مونس الہٰی کا تجربہ ابھی کم ہے ان کو غلط فہمی ہوگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید