• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو ہی بننے کا شوق ہے تو پہلے ہمت پیدا کریں، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو بھٹو ہی بننے کا شوق ہے تو ہمت پیدا کریں۔

ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم ٹی وی پر کیوں؟ کل قومی اسمبلی آکر خطاب کریں اگر بھٹو ہی بننے کا شوق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمت پیدا کریں اگر اپنے آپ کو بہادر کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی بدلتی صورتحال پر آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے،عمران خان کھڑا ہوا ہے، آخری بال تک لڑے گا۔

قومی خبریں سے مزید