• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین سے انحراف کیا تو ملک آگے نہیں چل سکتا، شاہد خاقان

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین سے انحراف کریں گے تو ملک آگے نہیں چل سکتے گا۔

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم وہ ملک ہیں جس کی تاریخ ہی مسخ کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات اتنے تشویشناک تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے، ملک کے معاملات کو سب نے مل کر درست کرنا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اگر ہم آج بھی آئین سے انحراف کریں گے تو ہمارا ملک آگے نہیں چل سکے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری مشکلات کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہمیں تاریخ کا پتا نہیں۔

قومی خبریں سے مزید