• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعلیٰ پنجاب سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ن لیگی ایم پی اے بھی شامل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیرِاعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے، جس میں ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری بھی شامل ہیں۔ 

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذاتی مفادات کو کبھی قومی مفادات پر غالب نہیں آنے دیا، اپوزیشن نے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ساڑھے 3 سال عوام کی خدمت کی، کسی سے ناانصافی نہیں کی، ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید