سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین میں رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب اور وفاق میں ممکنہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان گفتگو نصف گھنٹہ جاری رہی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار، مستقبل میں روابط رکھنے پر بھی غور ہوا۔
دوسری جانب دونوں رہنما ملاقات سے متعلق تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔
ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی گفتگو کی ہے۔
خیال رہے کہ ترین گروپ حالیہ دنوں میں وفاق اور پنجاب کی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
موجودہ سیاسی صورتحال میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کرچکے ہیں۔