اسلام آباد (صالح ظافر) ڈاکٹر اسد مجید خان کو اگلا سیکرٹری خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کی واشنگٹن میں انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ سے بات چیت نے پاکستان میں سیاسی مباحثہ شروع کردیا ہے۔وہ رواں ماہ نیا عہدہ سنبھالیں گے۔ انہیں پہلے ہی بیلجیئم کا سفیر مقرر کیا جاچکا ہے، جب کہ وہ برسلز میں یورپی یونین کے بھی سفیر ہوں گے۔ جہاں وہ یورپی کمیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ڈاکٹر اسد مجید خان نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔