• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت گرانے کی عالمی سازش کی تحقیقات، کمیشن بنانے کی درخواست واپس

حکومت گِرانے کی عالمی سازش کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر واپس کردی۔

رجسٹرار آفس کے مطابق آرٹیکل 69 کے تحت پارلیمانی کارروائی کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، درخواست میں مفروضوں پر مبنی متضاد استدعا کی گئی ہیں۔

رجسٹرار آفس نے کمیشن بنانے کی درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے، درخواست میں مفروضوں پر مبنی متضاد استدعا کی گئیں۔

 سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 69 کے تحت پارلیمانی کارروائی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

اعتراض لگایا گیا کہ درخواست گزار نے پہلے سے موجود کسی مناسب فورم پر رجوع نہیں کیا، نوٹس قانون کے مطابق نہیں، نہ یہ بتایا گیا کہ کس مقصد کے لیے درخواست دائر کی گئی۔

رجسٹرار آفس نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 184/3 کے اختیار سماعت کے لیے مندرجات اطمینان بخش نہیں، درخواست گزار نہیں بتاسکا کہ کون سے سوالات عوامی مفاد میں اور کون سا بنیادی حق مجروح ہوا۔

قومی خبریں سے مزید