وزیر اعظم عمران کی جانب سے پی ٹی آئی کے ممبران پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، عشائیے میں شریک اراکین اسمبلی کی تعداد سامنے آگئی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے عشائیہ میں 140 ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے۔
عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کا کپتان اس چیز میں ماہر ہے کوئی نہیں پتہ کہ کل کیا کردے، شہباز شریف امریکیوں کو پیغام پہنچا رہے ہیں کہ میں آپ کا وفادار ہوں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تکبر دیکھیں ان کا، کہتے ہیں عمران خان کو ہٹا دو معاف کردیں گے، ان کو پتہ ہے کہ عمران کو ہٹاؤ گے تو آئے گا کون، چیری بلاسم بوٹ پالش۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمیر کا سودا کرنے والے چھپ چھپ کر جارہے ہیں، جس نے اچکن سلوائی ہے اس کو یہ نہیں پتا کہ کل اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نہ نیب ہمارے ہاتھ میں نہ عدلیہ ہمارے کنٹرول میں، کرپشن پکڑنے کی بڑی کوشش کی لیکن نہیں کرسکے۔