• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں کمی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں کمی کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرم اور خشک موسم کل تک برقرار رہنےکا امکان ہے تاہم شہر میں کل سے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہنےکا امکان ہے تاہم سندھ کے باقی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جہاں درجہ حرارت 43 سے45 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید