• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے موقع پر ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔

ٹی وی پروگرام پر ’’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان باہر نکلیں، احتجاج کریں۔ ضمیر فروش غدار احتجاج ہی سے ڈرتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن ارکان کے خلاف غداری کے مقدمے بنانے کا بھی اعلان بھی کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اسمبلی میں اپوزیشن کو شکست دیں گے۔

قوم سے خطاب میں بظاہر غلطی سے امریکا کا نام لینے اور وضاحت کرنے والے عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں کھل کر امریکا کا نام لیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپوزیشن سے مل کر پاکستان میں حکومت بدلنے کی سازش کی ہے۔ اچکنیں سلوانے والوں کو نہیں پتا کہ کل ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ۔

قومی خبریں سے مزید