ن لیگ کےایم این اے کھیل داس کوہستانی نواز شریف کی تصویر اپنے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس لے آئے۔
کھیل داس کوہستانی نے بتایا کہ آج نواز شریف وزیراعظم بن رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، وزیراعظم بنے یا نواز شریف سب کو پتہ ہے ایک ہی بات ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملتے جلتے یونیفارم پر پابندی لگا دی۔
مری، استور، نانگا پربت اور گردو نواح میں شدید برف باری ہوئی جبکہ لواری ٹنل کے اطراف 5 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔ کشمیر کی حسین وادیاں بھی برف سے ڈھک گئیں ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں، میئر اور تمام یونین کمیٹیوں کا فیصلہ بھی جلد از جلد کیا جائے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سی ون تھرٹی طیارے میں پاک فوج کی سرچ اور ریسکیو ٹیم کے ہمراہ تین ٹن امدادی سامان بھی موجود ہے۔
وہاڑی میں بس ہوسٹس سے زیادتی کے کیس میں ڈرائیور، گارڈ اور لڑکی کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے سیمپل حاصل کرلیے گئے۔
گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسی الہٰی کی گرفتاری کے لیے مارا گیا۔
کے الیکٹرک کے نیٹ ورک میں بڑے گرڈز پر بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم لگانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔
رہنما ق لیگ نے کہا کہ ہمارے گھر پر چھاپا مار کر آپ کو لگتا ہے، ہم عمران خان کو چھوڑدیں گے؟دوبارہ سوچ لیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جن رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، کے نام بتادیے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ مشرف کے دور میں پاکستان کے آئین کے ساتھ دو مرتبہ کھلواڑ ہوا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پنجاب اسمبلی کا ملازم نبیل سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے گھر ڈیوٹی پر تھا، پولیس سی سی ٹی وی ویڈیو بھی لے گئی۔
عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں موجودہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا۔ اور کہا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور کوارٹر ٹیرف ایدجسٹمنٹ نیپرا ایکٹ کے مطابق نہیں۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ خدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتا نہ کر دیا جائے، سندھ سے پنجاب کے رہنماؤں کو لاپتا کرکے کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟
وزارت آئی ٹی کابینہ کمیٹی کی معاونت کرے گی، کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔
سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی اہلیہ، صاحبزادی اور دیگر بھی کراچی پہنچے ہیں۔