• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسدادملاوٹ مہم ،بہاولپور،رحیم یارخان میں چھاپے،کئی دکانیں سیل،جرمانے

بہاول پور،قائم پور،رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر،نامہ نگار)انسداد ملاوٹ و ناجائز منافع خوری مہم کےدوران بہاولپوراوررحیم یارخان میں چھاپے مارے گئےکئی دکانیں سیل کی گئیں اور انتظامیہ کوجرمانےکیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسربہاولپورر ڈاکٹر احتشام انور مہار کی ہدایت پر متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزنے انسداد ملاوٹ مہم اور پرائس کنٹرول ایکٹ پر عملدرآمد کا آغاز کر دیاہے۔ اسسٹنٹ کمشنر حاصلپور عبدالرؤف مہر نے بتا یا کہ 15سے زائد ریسٹورنٹ، ہوٹلوں مٹھائی کی دکانوں بیکریوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کا کاروبار کر نے والوں کو 55ہزار روپے سے زائد کے جر مانےکئے گئے ہیں مہر عبد الرؤف نے میڈیا کو بتایاکہ شہریوں کو لوٹنے اوران کی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی اسی طر ح اسسٹنٹ کمشنر خیرپور جام آفتاب نے بتا یا کہ گیگڑا چوک مین بازار میں مٹھائی کی دکان  کو  سر بمہر کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری کو انتباہ کر تے ہو ئے 20کلوگرام غیر معیاری مٹھائیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء تلف کر دی گئی  ہیں انہوں نے بتا یا شہر کے 8مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں اسی طرح رحیم یار خان میں ڈی سی ا وکیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال کی ہدایت پرای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی نے اسسٹنٹ کمشنرز عباس رضا ناصر، فاطمہ بشیر، ڈی او لائیو سٹاک سیدسبطین شاہ کے ہمراہ ایک دکان کا معائنہ کیا تو صفائی کے نامناسب انتظامات ہو نے پر انتظامیہ کو2لاکھ جرمانہ کیا جبکہ انسپکشن ٹیم نے خانپور روڈ پرمضرصحت جعلی مشروب بنانے والی فیکٹری پر  چھاپہ مارکرمضر صحت میٹریل قبضہ میں لے لیا اور  مقدمہ درج کراتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرا دیا۔انسپکشن ٹیم نے  غیر معیاری کھانا تیار کرنے پرایک چھپر ہوٹل کو30ہزار دوسرے کو15ہزار جرمانہ عائد کیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر خانپور احمد رضا نے دو ہوٹلوں کو سیل جبکہ ایک کو15ہزار جرمانہ کیا۔
تازہ ترین