• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور :مطا لبا ت کے حق میں ایپکا کا فریدگیٹ پراحتجاجی کیمپ

بہاولپور(سٹی رپورٹر)مطا لبا ت کے حق میں  ایپکا کا فریدگیٹ پراحتجاجی کیمپ    لگا یا گیا  ، گورنمنٹ ملازمین ٹیکینکل‘نان ٹیکنیکل کیڈرز کی اپ گریڈیشن نہ کرنے پراور پورے پنجاب میں سیکریٹریز یونین کونسل کوگذشتہ 5 ماہ سے تنخواہ نہ دینے پراحتجاج کرتے ہوئے عتیق الرحمان کھوکھر ڈویژنل صدر اپیکا بہاول پور ڈویژن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام سابقہ ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے سکیل ریوائز کئے جائیں پینشرزکو100 فیصد اضافہ کیاجائے 20 فیصد کوٹہ ان سروس کوشفاف بنایاجائے گروپ انشورنس کوبوقت ریٹائرمنٹ ملازم کودیاجائے ٹیکنیکل اینڈ نان ٹیکنیکل کوہرسال پانچ سال مووواووردیاجائے مہنگائی کے تناسب سے سوفیصد تنخواہ بڑھائی جائے ، ہاوس رینٹ موجودہ پے سکیل کے مطابق دیاجائے بہبودفنڈز بوقت ریٹائرمنٹ ملازمین کوواپس کیاجائے  ، مقررین میں محمداکرم شاہ صدربورڈ آف انٹرمیڈیٹ چوہدری محمدارشد‘ محمدنوازانجم‘ محمدعباس بھٹہ‘ عامرسلمان نعیم جاوید محمودالحق عبدالرحمان محمدنواز غوری امتیازاحمد عمران علی جوادالحسن ملک آصف محمود خان ترین شکیل مظہرخان رفیق چغتائی خادم ہسین امجدمحمودشانی سیدعرفان علی بخاری چوہدری محمدصدیق فہیم چغتائی آصف جاوید کے علاوہ سینکڑوں ممبران اپیکا نے احتجاجی تحریک میں شرکت کی
تازہ ترین