بہاول پور ( پ ر)پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سربراہی میں ساتواں سلیکشن بورڈ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔ سلیکشن بورڈ میں 15شعبوں میں پروفیسر کی آسامیوں کے لیے انٹرویوز انتہائی خوش اسلوبی سے مکمل ہوگئے اور سینئر سطح پربھی اساتذہ کی کمی کا مسئلہ حل ہو گیاہے۔ سلیکشن بورڈ نے مختلف انتظامی عہدوں، رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، پراجیکٹ ڈائریکٹر ، ایگزیکٹو انجینئر اور دیگر کے لیے بھی انٹرویو کیے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی میں سال 2012ء سے اساتذہ کی تعیناتی اور ترقیوں کا عمل یکسر نظر انداز کردیا گیا تھا۔ مندرجہ بالا تمام سلیکشن بورڈ دراصل اُن اشتہارات پر منعقد کروائے گئے جو گزشتہ ادوار میں سال 2012سے 2014کے درمیان دئیے گئے تھے۔مگر اُن پر عمل درآمد نہ ہوسکا جس کی وجہ سے یونیورسٹی رینکنگ بھی تیزی سے تنزلی کا شکار تھی۔